Live Updates

امریکا کا ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملہ

امریکا کے حملے سے ایران کے قشم جزیرے میں ایک لنگرگاہ کو نشانہ بنایا گیا،چینی میڈیا

جمعہ 8 مئی 2026 11:53

امریکا کا ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملہ کیا ہے۔امریکی ٹی وی چینل نے بھی تصدیق کرتے ہوئے سینئر امریکی عہدے دار کے حوالے سے کہا کہ اس حملے کا مطلب جنگ کا دوبارہ آغاز یا سیزفائر کا خاتمہ نہیں۔

(جاری ہے)

یہ حملے اس وقت کیے گئے ہیں جب امریکا اپنی تجاویز پر ایرانی جواب کا انتظار کر رہا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق امریکا کے حملے سے ایران کے قشم جزیرے میں ایک لنگرگاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بندر عباس اور قشم جزیرے پر متعدد دھماکے سنے گئے۔ بندر عباس میں دھماکوں کی آواز ایرانی فضائی دفاع کی تھی۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات