ایران کے میزائل ذخیرے کی صلاحیت 75 نہیں بلکہ 120 فیصد ہے
عوام کے دفاع کیلئے ہماری تیاری 1 ہزار فیصد ہے، جب بھی کوئی سفارتی حل کا موقع آتا ہے تو امریکا فوجی مہم جوئی کردیتا ہے، ٹرمپ کو نئی دلدل میں دھکیلنے کی کوشش ہورہی ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 8 مئی 2026
21:32
(جاری ہے)
میڈیا کے مطابق امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں ایران جانے والے مزید 2 آئل ٹینکرز ناکارہ بنا دیئے۔ امریکی بحریہ کے ایف اے 18سپرہارنیٹ طیاروں نے ایرانی پرچم بردار ٹینکروں کو نشانہ بنایا۔
ایم ٹی سی اسٹار تھری اور ایم ٹی سیوڈ ایرانی بندرگارہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ امریکی حملوں میں ٹینکروں کے اسموک اسٹیکس کو نشانہ بناکر انہیں ناکارہ بنایا گیا۔ 6 مئی کو ایرانی ٹینکر ایم ٹی حسنہ کو امریکی فورسز نے روک دیا تھا۔ ۔ تینوں جہاز اب ایران کی جانب سفر نہیں کررہے ۔ ایران آنے جانے والے جہازوں کی ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد جاری ہے۔ اب تک 50سے زائد تجارتی جہازوں کا رخ موڑا جاچکا ہے، امریکی فوج خطے میں ناکہ بندی کے نفاذ کیلئے مکمل متحرک ہے۔ میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کی طرف سے اب تک ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ آج ہمیں ایران کا جواب موصول ہوجانا چاہئے، امید ہے کہ ایران مثبت مذاکرات کی طرف آئے گا۔ امید ہے کہ ایران کی طرف سے سنجیدہ تجاویز سامنے آئیں گی۔ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہماری توجہ صردف لبنانی حکومت پر ہے، حزب اللہ سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ایران ہم پر میزائل فائر کرے گا تو ہم بھی جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے دیا تو کل مزید ممالک سمندری راستے کنٹرول کریں گے۔ دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اب بھی امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور جواب پر غور جاری ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی تازہ تجویز پر فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ امریکا نے جنگ بندی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ، ایرانی افواج کی صورتحال پر گہری نظر ہے۔ کسی بھی جارحیت اور مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کے میزائل ذخیرے کی صلاحیت 75 نہیں بلکہ 120 فیصد ہے
-
امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری جہاز پر حملہ
-
جب معاملات طے ہونے لگتے ہیں امریکا فوجی مہم شروع کرکے اسے تباہ کردیتا ہے
-
تجارتی معاہدہ کرلو ورنہ بہت زیادہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا، ٹرمپ کی یورپی یونین کو دھمکی
-
امریکا کے تین بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کرگئے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
ایران کا امریکا پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
-
امریکی افواج نے ایران کے حملے کا ذاتی دفاع میں جواب دیا، سینٹ کام
-
امریکا کا ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملہ
-
ایران امریکی بحری ناکہ بندی 3 سے 4 ماہ تک برداشت کرسکتا ہے، سی آئی اے
-
ڈچ کروز شپ پر ہنٹا وائرس کا خوفناک پھیلائو،3افراد ہلاک
-
سپریم لیڈر تمام معاملات اور امور پر مکمل نگرانی رکھتے ہیں، اسماعیل بقائی
-
ایران میں تمام سرکاری ادارے 9 مئی سے مکمل فعال ہوجائیں گے،ایرانی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.