محنت ، جدوجہد، ترقی پذیر چین کی بنیاد ہے، چینی میڈیا

ہفتہ 2 مئی 2026 14:13

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2026ء) چینی جدیدیت کے نئے سفر پر، محنت کش عوام سی پی سی کی قیادت میں متحد ہیں۔ محنت کش جرات مندانہ کوششیں، نئی تخلیقات اور پارٹی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یکم مئی عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ نے سی پی سی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے محنت کشوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق چین کے "پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ" میں محنت کشوں کی تنخواہوں کے نظام کی بہتری جیسے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں اور نئے روزگار گروپس" کی خدمات و انتظام کے حوالے سے پہلی مرکزی دستاویز حال ہی میں جاری کی گئی ہے، جس کی بدولت نئے روزگار گروپس کو درستگی اور باریک بینی سے خدمات فراہم کی جائےگی۔ یہ اقدامات محنت کشوں کے جائز حقوق کو مؤثر طریقے سے محفوظ کرتے ہیں اور پوری قوم کو محنت کے ذریعے نئے کارنامے سرانجام دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :