جاپان میں روحانی محافل ، شیخ سید عفیف الدین جیلانی کے خطابات سے فضا معطر

ہفتہ 2 مئی 2026 16:55

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) جاپان میں ان دنوں معروف روحانی پیشوا شیخ سید عفیف الدین جیلانی کے دورے کے موقع پر مختلف شہروں میں روحانی محافل کا سلسلہ جاری ہے، ان تقریبات میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی مسلم کمیونٹی شرکت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ عفیف الدین جیلانی اپنے خطابات میں محبتِ رسول ﷺ، اخوت، صبر اور اصلاحِ نفس جیسے موضوعات پر روشنی ڈال رہے ہیں جس سے شرکا میں روحانی جوش و جذبہ پیدا ہو رہا ہے۔

ان محافل کے انتظامات سماجی کارکن سید سلیم صاندہ کی زیرِ نگرانی جاری ہیں جن کی کاوشوں کو کمیونٹی کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔شرکا کے مطابق یہ روحانی اجتماعات بیرونِ ملک مسلمانوں کے ایمان کو تازگی دینے اور نوجوان نسل کو اپنی مذہبی شناخت سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔