ٹنڈوالہیار میں چوری کے دوران مزاحمت، نوجوان شدید زخمی

سلطان آباد تھانے کی حدود میں ڈاکوں کی فائرنگ، سجاد دل کو سینے میں گولی لگی، تشویشناک حالت میں کراچی منتقل

ہفتہ 2 مئی 2026 18:20

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) ٹنڈوالہیار میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ سلطان آباد تھانے کی حدود میں واقع گاں امید علی دل میں گزشتہ رات دیر گئے پیش آیا، جہاں چوری کی نیت سے آنے والے ملزمان سے مزاحمت کے دوران فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

زخمی نوجوان کی شناخت سجاد دل کے نام سے ہوئی ہے، جسے گولی سینے میں لگی جو آرپار ہو گئی۔ اسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے نازک حالت کے پیش نظر مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :