باسط علی نے آل راؤنڈر حسان خان کو شاداب خان سے بہتر فیلڈر قرار دے دیا

حسان خان انڈر 16 لیول سے بہترین فیلڈر ہے، وہ پتھروں والے گراؤنڈ پر بھی ڈائیو لگا دیتا تھا،انٹرویو

اتوار 3 مئی 2026 14:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) سابق کرکٹر باسط علی نے حیدرآباد کنگزمین کے آل راؤنڈر حسان خان کو شاداب خان سے بہتر فیلڈر قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے حسان خان کی فیلڈنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک پاکستان کے ٹاپ فیلڈرز میں حسان خان پہلے نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان کا شمار بھی اچھے فیلڈرز میں ہوتا ہے لیکن حسان اس سے بھی اچھا فیلڈر ہے۔باسط علی نے کہا کہ حسان خان انڈر 16 لیول سے بہترین فیلڈر ہے، وہ پتھروں والے گراؤنڈ پر بھی ڈائیو لگا دیتا تھا۔