یو اے ای میں فضائی آپریشن بحال، پروازیں دوبارہ معمول پر آ گئیں

عوام معلومات کے حصول کے لیے صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر ہی انحصار کریں،حکام کی اپیل

اتوار 3 مئی 2026 14:45

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) متحدہ عرب امارات نے ملک میں فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔حکام کے مطابق اب فضائی حدود میں پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں اور عارضی حفاظتی اقدامات ختم کر دیے گئے ہیں۔جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ فضائی آپریشن کو دوبارہ مکمل طور پر بحال کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کے مطابق پروازوں کی بحالی کے باوجود فضائی تحفظ کے اعلی ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات کے حصول کے لیے صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر ہی انحصار کریں اور غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔ماہرین کے مطابق فضائی آپریشن کی بحالی خطے میں معمولات کی واپسی کی ایک اہم علامت ہے، جس سے مسافروں اور ایوی ایشن سیکٹر کو ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :