Live Updates

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی تنقید مسترد، ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کی مہر لگا دی

بدھ 13 مئی 2026 21:25

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی تنقید مسترد، ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ ایران جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستانی قیادت بہترین کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نیپاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران اپنے فوجی اثاثے پاکستانی اڈوں پر محفوظ کر رہا ہے تو پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں۔ امریکی سینیٹر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا تھا جب امریکی میڈیا میں دعوی کیا گیا تھا کہ پاکستان ایران کے بعض فوجی طیاروں اور اثاثوں کو اپنے ایئر بیسز پر جگہ دے رہا ہے تاکہ انہیں ممکنہ امریکی یا اسرائیلی حملوں سے بچایا جا سکے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات