رواں سال " پندرہویں پانج سالہ منصوبے" کے آغاز کا سال ہے، نوجوانوں کے لیے کارہائے نمایاں سرانجام دینے کا یہی مناسب وقت ہے، چینی صدر

اتوار 3 مئی 2026 17:12

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2026ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے "چائنا مئی فور یوتھ میڈل "اور "نیو ایرا یوتھ پائنیئر " ایوارڈ کے انعام یافتگان کے نمائندوں کو تحریر کردہ اپنے جوابی خط میں ملک بھر کے نوجوانوں کے مختلف قومیتی گروہوں کو گہری امیدوں کے ساتھ تہوار کی مبارکباد دی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ رواں سال " پندرہویں پانج سالہ منصوبے"کے آغاز کا سال ہے اور نوجوانوں کے لیے کارہائے نمایاں سرانجام دینے کا یہی مناسب وقت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان بلند و بالا مقاصد رکھیں گے ، جدوجہد اور محنت میں ثابت قدم رہیں گے، نوجوانوں کی قیادت کریں گے ، اپنی ذاتی تگ و دو کو قومی ترقی کے مجموعی منظر نامے میں ضم کریں گے، اپنے اپنے شعبوں میں رہ کر مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کریں گے اور نئے سفر میں اپنی قوت سے اپنا حصہ ڈالیں گے ۔"چائنا مئی فور یوتھ میڈل" اور "نیو ایرا یوتھ پائنیئر ایوارڈ" کا مقصد سیاسی طور پر متقدم، اعلیٰ اخلاق کے حامل، اور نمایاں شراکت کرنے والے بہترین نوجوانوں کی مثالیں نمایاں کرنا اور انہیں اعزاز دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :