ٴ9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات ‘ فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پرسماعت 7 مئی کوہوگی

اتوار 3 مئی 2026 17:15

d لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2026ء) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پرسماعت 7 مئی کوہوگی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانت پر سماعت کریں گے۔سابقہ سماعت کے دوران عدالت نے فواد چوہدری کی ایک دوزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی تھی۔عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 7 مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے تھے۔