ش*جنوبی کوریا میں نیند کی طاقت ‘‘پاور نیپ‘‘ کا مقابلہ80 سالہ بزرگ نے جیت لیا

اتوار 3 مئی 2026 17:15

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2026ء) جنوبی کوریا میں پاور نیپ(نیند کی طاقت)کا مقابلہ 80 سالہ بزرگ نے جیت لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دریائے ہان کے کنارے سیول میں انوکھا منظر اُس وقت دیکھا گیا جب مقابلے کے کچھ شرکاء پلک جھپکتے ہی سو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایونٹ کا انعقاد مقامی حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں سیکڑوں نوجوانوں نے بھی حصہ لیا۔اس ایونٹ کا مقصد نیند کی کمی اور زیادہ کام کے مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔