پھانسی کے پھندے والے کیک کے ساتھ انتہا پسند صیہونی وزیربن گویرکی اہلیہ کا جشن

اتوار 3 مئی 2026 18:50

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) اسرائیلی وزیر قومی سلامتی ایتامار بن گویر کی اہلیہ نے ان کی سالگرہ پر ایک ایسا کیک پیش کیا جس پر پھانسی کا پھندا بنا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق کیک پر ’’خواب کبھی کبھار پورے ہوتے ہیں‘‘بھی لکھا تھا، جسے بعض حلقوں نے اس قانون کی طرف اشارہ قرار دیا ہے جس کے تحت فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کی اجازت دی گئی ہے،جس کی حمایت بن گویر کرتے رہے ہیں۔