پنجاب حکومت آزادیِ صحافت کے بنیادی اصولوں پر مکمل یقین رکھتی ہے‘عظمی بخاری
وزیر اعلی مریم نواز بہت جلد 3200 صحافیوں کو انکی اپنی چھت فراہم کرنے جا رہی ہیں پنجاب حکومت نے صحافیوں کی بیٹیوں کیلئے میرج گرانٹ ڈبل کر دی ہے‘ وزیر اطلاعات پنجاب
اتوار 3 مئی 2026 17:50
(جاری ہے)
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ فیک نیوز کی بھرمار نے نہ صرف معاشرے میں ہیجان پیدا کیا بلکہ اصل اور ذمہ دارانہ صحافت کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت آزادیِ صحافت کے بنیادی اصولوں پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ایک آزاد و ذمہ دار میڈیا کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ صحافیوں کے لیے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز جلد ہی صوبے کے 3200 صحافیوں کو ان کی اپنی چھت فراہم کرنے جا رہی ہیں، جو کہ صحافتی تاریخ کا ایک بڑا ریلیف پیکج ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے صحافیوں کی بیٹیوں کے لیے میرج گرانٹ اور صحافیوں کے لیے ہیلتھ گرانٹ کی رقم کو بھی فوری طور پر ڈبل کر دیا ہے۔اپنے بیان کے اختتام پر عظمی بخاری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ اور ان کی بہبود پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرِ فہرست ہے۔ حکومتِ پنجاب ایسے تمام اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے جس سے صحافتی برادری کو معاشی اور سماجی تحفظ مل سکے، تاکہ وہ کسی بھی دبا کے بغیر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ایس ایل الیون کی رنگانگ اختتامی تقریب ، آتش بازی ،گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس
-
گورنرکے پی کی پی ٹی آئی کو سی سی آئی میں مذاکرات کی دعوت، صوبائی حقوق پر مکالمے پر زور
-
حیدرآباد، سلینڈر شاپ دھماکوں سے گونج اٹھی، خوفناک آگ نے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا
-
راولپنڈی،خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کو اغوا کرنے والا ہوٹل منیجر گرفتار، بچی بازیاب
-
پیداوار بڑھانے کیلئے ڈیری مصنوعات پر ٹیکس کم کیا جا ئے،جی ایس ٹی میں نرمی سے ڈیری شعبہ مستحکم ہو سکتا ہے،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا، ڈپٹی ہائی کمشنر بنگلا دیش
-
بھارتی آبی جارحیت: دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی ریکارڈ
-
ایران قومی مفاد اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا، بطور ثالث پاکستان کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،ایرانی سفیر
-
بیلا روس کی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے شادی کرلی
-
پنجاب حکومت آزادیِ صحافت کے بنیادی اصولوں پر مکمل یقین رکھتی ہے‘عظمی بخاری
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
کراچی میں پانی کا بدترین بحران، پانی کی فراہمی مزید 3دن متاثر رہنے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.