کے ایم سی کے ریٹائر ملازم راجہ ذوالفقار علی انتقال کر گئے

سجن یونین کی اظہارِ تعزیت، مرحوم کی میت آزاد کشمیر روانہ

اتوار 3 مئی 2026 19:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) کے ایم سی محکمہ ایم اینڈ ای کے ریٹائر ملازم راجہ ذوالفقارعلی واٹر پمپ کو درست کرتے ہوئے کرنٹ لگنے پر دل کا جان لیوا دورہ پڑنے پر انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

انکی میت انکے آبائی گاوں سماہنی آزاد کشمیر روانہ کردی گئی۔سجن یونین کے صدر سید ذوالفقارشاہ نے راجہ ذوالفقار علی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مرحوم ریٹائر ملازم کے ایم سی راجہ عبدالرحمن کے صاحبزادے اور کے ایم سی ملازم عبدالرزاق کے بھائی تھے۔

متعلقہ عنوان :