یوکرین کے روس پر حملے، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

پیر 4 مئی 2026 08:36

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2026ء) یوکرین کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملوں میں ڈونیٹسک اور بیلگوروڈمیں مجموعی طور پر دو افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ڈونیٹسک کے علاقے ہورلیوکا کے کالیننسکی ضلع میں یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شادی شدہ جوڑا جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

اسی شہر کے ایک اور علاقے میں ایک شخص اس وقت شدید زخمی ہو گیا جب ایک ناکارہ کلسٹر گولہ اچانک پھٹ گیا۔ علاوہ ازیں ماریوپول کے شہری ضلع میں ایک بستی پر ہونے والے علیحدہ ڈرون حملے میں مزید دو افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب بیلگوروڈ کے حکام نے بتایا کہ یوکرینی ڈرون نے ایک تجارتی عمارت کو نشانہ بنایا جس سے عمارت اور سات گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ حملے میں ایک 17 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوئی جبکہ ایک 20 سالہ نوجوان کے کندھے پر شریپنل کے زخم آئے۔