گوگل نے آسٹریا میں اپنے پہلے ڈیٹا سینٹر کی باضابطہ بنیاد رکھ دی

پیر 4 مئی 2026 11:04

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2026ء) گوگل نے آسٹریا میں اپنے پہلے ڈیٹا سینٹر کی باضابطہ بنیاد رکھ دی ہے۔ اماراتی نیوزایجنسی وام کے مطابق آسٹریا کے بالائی علاقے (اپر آسٹریا) میں 50 ہیکٹر پر محیط اس منصوبے کو 150 میگاواٹ آپریشنل صلاحیت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کا مقصد کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے حل کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔

یہ منصوبہ 2030 تک کاربن فری توانائی پر کام کرنے کے گوگل کے عزم کا اہم حصہ ہے، جس کے تحت شمسی توانائی، فوٹو وولٹک سسٹمز کا استعمال کیا جائے گا اور سرورز سے پیدا ہونے والی حرارت کو صنعتی عمل اور ضلعی ہیٹنگ نیٹ ورکس میں دوبارہ استعمال کرنے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔اس منصوبے سے آسٹریا کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور جدت کے شعبے کو نمایاں فروغ ملنے کی توقع ہے،اس کے نتیجے میں اعلیٰ سطح کے انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے لیے تقریباً 100 براہِ راست ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

(جاری ہے)

تعمیراتی مرحلے کے دوران ہزاروں بالواسطہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انفراسٹرکچر کے علاوہ، یہ منصوبہ مقامی جامعات کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری پر بھی زور دیتا ہے، جس کے تحت خصوصی نصاب اور مصنوعی ذہانت کے سرٹیفیکیشن پروگرامز تیار کیے جائیں گے تاکہ ہنرمند تکنیکی افراد کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔یہ اقدام یورپی مارکیٹ میں آسٹریا کی پوزیشن کو مزید مضبوط بنائے گا اور ملک کو ٹیکنالوجی، کلاؤڈ سروسز اور مصنوعی ذہانت کے ایک جدید معاشی مرکز کے طور پر ابھارے گا۔

متعلقہ عنوان :