فلپائن نے اپنی سمندری حدود میں موجود چینی جہازوں کو ہٹانے کیلئے بحری جہاز کی تعیناتی شروع کردی

پیر 4 مئی 2026 18:50

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی کے باعث فلپائن نے چینی جہازوں کے خلاف اقدام اٹھایا ہے۔فلپائن نے اپنی سمندری حدود میں موجود چینی تحقیقی جہازوں کو ہٹانے کیلئے طیارے اور بحری جہاز تعینات کرنا شروع کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق چین کے چار تحقیقی جہاز بغیر اجازت غیر قانونی سمندری تحقیق میں مصروف پائے گئے۔فلپائن کوسٹ گارڈ حکام نے کہاکہ حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی تحقیق کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :