سعودی چیمبرز فیڈریشن کی پرائیویٹ سیکٹر کی مسابقت بڑھانے اور اقتصادی ترقی میں معاونت کے لیے حکمت عملی کا آغاز

پیر 4 مئی 2026 19:00

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) سعودی چیمبرز کی فیڈریشن نے 2026-2030 کی مدت کے لیے اپنی حکمت عملی کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد نجی شعبے کی مسابقت کو مضبوط بنانا، کاروباری ماحولیاتی نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے حصول میں کلیدی شراکت دار کے طور پر نجی شعبے کے کردار کو مستحکم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی حکمت عملی فیڈریشن کے کردار کو پرائیویٹ سیکٹر کو فعال انداز میں ترقی دینے کے لئے ایک مربوط فریم ورک کی نمائندگی کرتی ہے جو اس کی کارکردگی، پائیداری اور انضمام پر مبنی ادارہ جاتی ماڈل کے ذریعے قومی معیشت میں اس کے کردار کو وسعت دینے میں معاونت فراہم کریگی۔

متعلقہ عنوان :