ازبک وزیر اعظم کل سے چین کا 2 روزہ دورہ کریں گے

منگل 5 مئی 2026 10:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) ازبکستان کے وزیر اعظم عبد اللہ عاریپوف کل بدھ سے چین کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت کی دعوت پر ازبکستان کے وزیر اعظم 6 سے 7 مئی تک چین کا دورہ کریں گے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم لیو گو ژونگ کے ساتھ چین ازبکستان بین الحکومتی تعاون کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :