متحدہ عرب امارات میں8 مئی تک تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کر دی گئیں

منگل 5 مئی 2026 10:58

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) متحدہ عرب امارات میں 5تا 8 مئی تک تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کر دی گئی ہیں۔العربیہ اردو کے مطابق وزارت تعلیم امارات نے اپنے بیان میں کہا کہ آن لائن کلاسز کا یہ سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تمام تعلیمی اداروں بشمول سکولز کو یہ ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ آن لائن ہو جائیں۔بیان کےمطابق آن لائن کلاسز کا یہ فاصلاتی تعلیمی نظام منگل پانچ مئی سے شروع ہو کر 8 مئی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :