نیمارکا ٹریننگ کے دوران 18 سالہ ساتھی کھلاڑی پرتشدد

منگل 5 مئی 2026 15:31

لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) برازیلین فٹبال اسٹار نیمار نے 18 سالہ ساتھی فٹبالر روبینہو جونیئر کو تھپڑ مار کر گرادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سانتوز ایف سی کے ٹریننگ سیشن میں پیش آیا جب 34 سالہ فٹبالر کم عمر ساتھی کھلاڑی پر ناراض ہوگئے۔

(جاری ہے)

نیمار نے انہیں آہستہ کھیلنے کا کہا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔نیمار نے مبینہ طور پر روبینہو جونیئر کو تھپڑ مارا اور ٹانگ اڑا کر گرا دیا جس کے بعد دونوں کو ٹریننگ سیشن سے باہر کر دیا گیا۔بعد ازاں نیمار نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی سے معذرت کر لی جس پر معاملہ حل ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :