پاکستان کرکٹ تقریباً ختم ہو چکی، تجزیہ کار

اس ٹیسٹ میچ سے ایک اچھی چیز تو پتہ چلی کہ پاکستان ٹیم 50 اوورز کھیلنے والی ٹیم ہے، ٹیسٹ میچ کھیلنا انکے بس کی بات نہیں رہی : نعمان نیاز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 13 مئی 2026 16:02

پاکستان کرکٹ تقریباً ختم ہو چکی، تجزیہ کار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 مئی 2026ء ) سینیئر سپورٹس تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ نچلی ترین سطح پر ہے اور تقریباً ختم ہو چکی ہے۔
بنگلہ دیش سے ڈھاکا ٹیسٹ ہارنے کے بعد نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اسپورٹس تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ اپنے نچلے ترین درجے پر ہے، اور تقریباً ختم ہو چکی ہے۔

 
ڈاکٹر نعمان نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ایمانداری سے سلیکشن نہیں کی گئی۔ ٹی 20 میں چار اوور کرانے والا شاہین شاہ تو موجود ہے، لیکن خرم شہزاد، محمد علی، موسیٰ خان جیسے حقیقی ٹیسٹ بولر نہیں ہیں۔ ہمارے پاس کرکٹ کی بہتری کے لیے کوئی ترجیحات نہیں ہیں۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی گیم پلاننگ نہیں تھی۔

(جاری ہے)

ٹاس جیتے، مگر گھاس والی پچ دیکھ کر ڈر گئے اور بنگلہ دیش کو بیٹنگ دے دی۔

 
حریف ٹیم کے پاس لیفٹ ہینڈر تھے تو ساجد کو کیوں نہیں کھلایا۔ نعمان دوسری اننگ میں زیادہ وکٹیں لیتا ہے، لیکن اس کو دوسری اننگ میں 38 اوورز بعد لایا گیا۔ 
ڈاکٹر نعمان نے کہا کہ اس ٹیسٹ میچ سے ایک اچھی چیز تو پتہ چلی کہ پاکستان ٹیم 50 اوورز کھیلنے والی ٹیم ہے، ٹیسٹ میچ کھیلنا ان کے بس کی بات نہیں رہی۔ آپ جینوئن فاسٹ بولرز کے بغیر ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اگر دوسرے ٹیسٹ میں آپ کا پریمیئم بیٹر بابر اعظم واپس آتا ہے تو اس کو عبداللہ فضل کی جگہ لانا چاہیے۔