لٹویا میں فوجی مشقوں ’’کرسٹل ایرو 2026‘‘ اور ’’اسپرنگ وارئیر‘‘ کا آغاز

منگل 5 مئی 2026 15:39

ریگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) یورپی ملک لٹویا میں دو فوجی مشقیں ’’کرسٹل ایرو 2026‘‘ اور ’’اسپرنگ وارئیر‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے جو 15 مئی تک جاری رہیں گی۔شنہوا کے مطابق لٹوین وزارتِ دفاع نے بتایاکہ ’’کرسٹل ایرو 2026‘‘ کی قیادت زمینی افواج کی مکینائزڈ انفنٹری بریگیڈ کر رہی ہے، جس کا مقصد بریگیڈ سطح پر منصوبہ بندی اور آپریشنز کے نفاذ کو بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کے مطابق فوجی روایتی جنگی حالات میں مکمل دفاعی کارروائیوں کی تربیت حاصل کر رہے ہیں، جو حقیقت سے قریب فیلڈ حالات میں منعقد کی جا رہی ہیں۔’’اسپرنگ وارئیر‘‘ مشق کا انعقاد نیٹو ملٹی نیشنل بریگیڈ کر رہی ہے، جس کا مقصد قومی دفاعی کارروائیوں میں یونٹس کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔ اس مشق سے مختلف علاقوں میں فورسز کی تعیناتی، لاجسٹکس اور کمانڈ و کنٹرول کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔کرسٹل ایرو 2026 میں تقریباً 2500 فوجی اور 500 سے زائد عسکری سازوسامان شامل ہے جبکہ اسپرنگ وارئیر میں 2200 سے زیادہ فوجی اور تقریباً 300 سازوسامان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :