مظفرآباد، تحریک تحفظ مدارس دینیہ آزاد کشمیر کا اہم اجلاس

منگل 5 مئی 2026 16:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) تحریک تحفظ مدارس دینیہ آزاد کشمیر کا اہم اجلاس۔صدارت علامہ حمید الدین برکتی نے کی اجلاس میں سیکرٹری جنرل مولانا قاری عبدالماجد خان،مولانا ذاہد اثری، دانیال شہاب مدنی ویگر شرکت کی، علما کرام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ کے اقامتی طلبا کے لئے حکومت محکمہ خوراک سے آٹے کا کوٹہ مختص کرے تاکہ طلبا کے لنگر کے لئے آٹے کا حصول آسان بنایا جاسکے، وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور محکمہ زکوٰة کو ہدایت کریں کہ دینی مدارس کی منظور شدہ اعانت فورا واگزار کرے، اجلاس نے مطالبہ کیا کہ حکومت دینی مدارس کے جملہ مسائل حل کرے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے مولانا ضیاء الحق فضل مولانا طاہر برکتی قاری احمد سرور، قاری بلال سمیت دینی مدارس کے جملہ بورڈز ہا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے آخر میں چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی المناک شہادت پر دکھ غم اور غصے کا اظہار کیا اور ان کے لئے دعا مغفرت کی، علما نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے