اٹالین اوپن، چین کی ٹینس سٹار ژینگ چن وین کی شاندار واپسی، دوسرے راؤنڈ میں داخل

بدھ 6 مئی 2026 11:27

اٹالین اوپن، چین کی ٹینس سٹار ژینگ چن وین کی شاندار واپسی، دوسرے راؤنڈ ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) چینی ٹینس سٹار ژینگ چن وین اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں ہنگری کی کھلاڑی اینا بونڈار کے خلاف سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرکے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی ہے۔ شنہوا کے مطابق 2 گھنٹے اور 18 منٹ تک جاری رہنے والے اس اعصاب شکن میچ میں چینی کھلاڑی ژینگ چن وین نے پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود 6-3، 3-6 اور 4-6 سے فتح سمیٹ کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کے آغاز میں ژینگ چن وین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ہنگری کی کھلاڑی نے پہلا سیٹ 6-3 سے اپنے نام کیا۔ تاہم دوسرے سیٹ میں چینی کھلاڑی نے اپنی سروس میں بہتری لائی اور شروع میں ہی 0-4 کی برتری حاصل کر کے سیٹ 3-6 سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

فیصلہ کن سیٹ میں ایک وقت پر ژینگ چن وین 0-3 سے پیچھے تھیں، لیکن انہوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نہ صرف خسارہ کم کیا بلکہ فتح بھی اپنے نام کی۔

کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ژینگ چن وین کا کہنا تھا کہ یہ جیت ان کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہااگرچہ میں ہمیشہ 3 سیٹ نہیں کھیلنا چاہتی، لیکن اس میچ نے مجھے سکھایا کہ پیچھے ہونے کے باوجود پوائنٹ ٹو پوائنٹ توجہ کیسے مرکوز رکھی جاتی ہے۔ انہوں نے روم کی تیز ہواؤں کو کھیل کے لئے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدلتی ہوا کے رخ کے مطابق شاٹس کھیلنا مشکل تھا لیکن وہ بروقت ایڈجسٹمنٹ کرنے میں کامیاب رہیں۔دوسرے مرحلے میں ژینگ چن وین کا مقابلہ سپین کی کرسٹینا بکسا سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :