Live Updates

ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار

مردوں کی رینکنگ میں بھارت کی برتری کم ہو کر 13 پوائنٹس رہ گئی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 مئی 2026 10:42

ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 مئی 2026ء ) آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق مردوں میں بھارت اور خواتین میں آسٹریلیا کی ٹیم بدستور نمبر ون ہے۔ 
مردوں کی رینکنگ میں بھارت کی برتری کم ہو کر 13 پوائنٹس رہ گئی ہے۔ انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

 
مردوں کی رینکنگ میں ٹاپ 7 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے جس میں نیوزی لینڈ (247 پوائنٹس)، جنوبی افریقہ (244 پوائنٹس)، پاکستان (240) اور ویسٹ انڈیز (233) فالو اپ ہیں۔ 
سری لنکا کے چھ ریٹنگ پوائنٹس میں کمی سے وہ نویں نمبر پر نیچے کھسک گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش (225 پوائنٹس) جس نے اپ ڈیٹ میں ایک پوائنٹ حاصل کیا وہ آٹھویں نمبر پر ہے۔ 
افغانستان 220 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر سری لنکا سے محض ایک پوائنٹ کے فاصلے پر ہے جبکہ زمبابوے اور آئرلینڈ بھی 11ویں اور 12ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ 
خواتین کی رینکنگ میں انگلینڈ دوسری اور بھارت تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ پاکستان کی خواتین ٹیم آٹھویں نمبر پر ہے۔
Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات