معیشت کودستاویز ی بنانے کیلئے لیے ہمہ گیر اقدامات ناگزیر ہیں‘جمیل اختر بیگ

بدھ 6 مئی 2026 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جمیل اختر بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دستاویزی معیشت کے قیام کے لیے حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو فوری، موثر اور ہمہ گیر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کو مکمل طور پر دستاویزی بنانے کے لیے ہر طرح کی دکانوں،ہول سیلرز، اور جیولرز ہر سطح پر پوائنٹ آف سیلز سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ابتدائی مرحلے میں معمولی سرمایہ کاری کرتے ہوئے اس نظام کو فروغ دے تو اس کے دور رس اور مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ اس اقدام سے نہ صرف ٹیکس نیٹ میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ ٹیکس چوری کی حوصلہ شکنی بھی ممکن ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

معیشت کودستاویز ی بنانے سے شفافیت بڑھے گی، کاروباری لین دین کا ریکارڈ محفوظ ہوگا اور قومی خزانے کو مستحکم بنیادیں فراہم ہوں گی۔

جمیل اختر بیگ نے مزید کہا کہ کیش اکانومی ملک میں ٹیکس نظام کی بہتری کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جس کے خاتمے کے بغیر دستاویزی معیشت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے، پی او ایس سسٹم کے استعمال کو لازمی قرار دینے اور تاجروں کو اس نظام کی طرف راغب کرنے کے لیے مراعات اور سہولیات فراہم کی جائیں۔