شہدائے معرکہ حق کو خراج عقیدت، پارک میں تقریب

افسران و شہریوں کی شرکت، شمعیں روشن، شہدا حقیقی ہیرو اور قومی فخر،انکی قربانیوں کو سلام

بدھ 6 مئی 2026 14:29

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جناح پارک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری افسران، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ اور سی او ایم سی عمر نسیم بھی شریک ہوئے جبکہ شرکاء نے شمعیں روشن کر کے شہدائے وطن سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ شہدا کا خون ہماری گردنوں پر قرض ہے اور ان کی لازوال قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے حقیقی ہیرو اور قومی فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور وطن کی آزاد فضائیں انہی غازیوں اور شہدا کی مرہون منت ہیں۔ تقریب میں شریک شہریوں نے بھی شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔