بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر، ارکان اسمبلی ڈپٹی میئرکراچی اور پارٹی رہنمائوں نے بلاول ہائوس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں

بدھ 6 مئی 2026 20:23

بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر، ارکان اسمبلی ڈپٹی میئرکراچی اور پارٹی رہنمائوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر،ارکان اسمبلی ڈپٹی میئرکراچی اور پارٹی رہنمائوں نے بلاول ہائوس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں صوبائی کارکردگی، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بلاول ہائوس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹوزرداری سے سندھ کے وزیرجامعات وتعلیمی بورڈزاسماعیل رہونے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے اپنے محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور جاری تعلیمی اصلاحات و اقدامات سے آگاہ کیا۔پنجاب اسمبلی کے رکن ممتاز علی خان چانگ نے بھی بلاول بھٹوزرداری سے سے ملاقات کی اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل، ترقیاتی ضروریات اور مقامی چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

کراچی کے ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ مراد نے بھی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے شہر کے ماحولیاتی و ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے ملیر ندی کے اطراف اربن فارسٹ کے قیام اور ساحلی پٹی پر مینگروز کے فروغ سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا، جنہیں ماحولیاتی بہتری کے لیے اہم قرار دیا گیا۔دریں اثنا پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند نے بھی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی، جس میں کراچی کی سیاسی و تنظیمی صورتحال، پارٹی سرگرمیوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما احسان سندرانی نے ملاقات میں گھوٹکی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی سیاسی معاملات سے متعلق آگاہ کیا۔ان ملاقاتوں میں مجموعی طور پر صوبائی کارکردگی، عوامی مسائل کے حل، ماحولیاتی منصوبوں، اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر غور کیا گیا، جبکہ بلاول بھٹوزرداری نے عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کو مزید موثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔