عوام کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

بدھ 6 مئی 2026 20:20

عوام کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے  مربوط منصوبہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات عوام کی روزمرہ زندگی کو متاثرکررہے ہیں اوراس سلسلے میں مخصوص منصوبہ بندی نہایت ضروری ہے تاکہ مقامی مسائل کے مطابق مؤثراورقابلِ عمل حل فراہم کئے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظرضلع کرک اورچارسدہ آڈیپٹیشن پلانزکی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP)، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) اورمحکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ گورنر نے اپنے خطاب میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP)، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر آڈیپٹیشن پلانزکا یہ اقدام مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، گورنرخیپر پختونخوا نےکہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈاپٹیشن پلانزکو چارسدہ اورکرک کے بعد صوبے کے دیگراضلاع تک بھی وسعت دی جانی چاہیے کیونکہ ان منصوبوں میں زراعت، آبی وسائل کا انتظام، ڈیزاسٹررسک ریڈ کشن، مضبوط انفراسٹرکچر، قدرتی وسائل کا تحفظ، انسانی ترقی اورسماجی شمولیت جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :