لاہورمیں 4 ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار

بدھ 6 مئی 2026 20:32

لاہورمیں 4 ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) لاہور شہر میں سپیشل ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں مجموعی طور پر 10ہزار 369اشتہاری و عادی مجرمان گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق چار ماہ میں 1ہزار 926عادی مجرمان اشتہاریوں کو جیل میں ڈالا گیا ، 2ہزار 809عدالتی مفروران کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیااور 5 ہزار 634اشتہاری ملزمان کی گرفتاریاں بھی یقینی بنائیں گئیں ہیں جبکہ خفیہ اطلاعات پر دیگر اضلاع سے بھی 194خطرناک اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ شہر میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے سول وردی اہلکار اشتہاریوں اور گینگز کی ریکی کر رہے ہیں، امن و امان کی بحالی کے لئے جرائم پیشہ عناصر کا جیل میں ہونا ضروری ہے ،کمیونٹی پولیسنگ کے عوام ہماری مدد کر کے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :