وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دورہ مانسہرہ،ریسکیو 1122 کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر بلڈنگ کا افتتاح

بدھ 6 مئی 2026 20:29

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا   دورہ مانسہرہ،ریسکیو 1122  کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا بابر سلیم سواتی نے مانسہرہ کا دورہ کیا۔بدھ کے روز دورہ کے دوران وزیراعلی نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے سے ضلع میں ایمرجنسی سروسز کو مزید جدید، مؤثر اور تیز بنانے میں مددملے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ سیاحتی مقامات ناراں، کاغان اور شوگراں میں آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی نگرانی میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا جو عوام کو بروقت اور معیاری ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔