وزیراعلی مریم نواز کی زیرِ صدارت پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کے حوالے س ے اجلاس

بدھ 6 مئی 2026 20:25

وزیراعلی مریم نواز کی زیرِ صدارت پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب جنرل انشورنس کمپنی متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی نے ایس ای سی پی سے ملکی تاریخ کی تیز ترین رجسٹریشن کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی خصوصی انشورنس پلانز کے ذریعے پنجاب کے ہر طبقہ فکر اور ہر معاشی سطح کے شہری کو تحفظ فراہم کرے گی۔

پنجاب لائف انشورنس کمپنی کفیل فیملی ممبرز، خواتین، خواجہ سرا، کسانوں، طلبہ اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی انشورنس پلانز متعارف کرے گی۔ قدرتی آفات، پنشن پروڈکٹس،مستحقین کے لیے ہیلتھ انشورنس اور شریعہ کمپلائنٹ 'تکافل' کے ذریعے ہر طبقے کو مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے لیے 17 پیشہ ور ماہرین کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

پنجاب لائف انشورنس کمپنی نے مالی معاونت مکمل کرکے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے سی ای او ہی پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے سی ای او کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔ وزیراعلی مریم نواز کی زیرِ صدارت پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کے حوالے سے اجلاس میں پنجاب لائف انشورنس کمپنی اور پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلی نے پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پنجاب جنرل انشورنس کمپنی محکمہ خزانہ کے زیرِ نگرانی تمام سرکاری اداروں کی نان لائف انشورنس کی ذمہ دار ہوگی۔ وزیراعلی کی پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کوجامع ہیلتھ انشورنس پالیسی کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے لئے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس اور صدر پنجاب بنک پر مشتمل بورڈ قائم ہوگا۔

اجلاس میں پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کے لئے سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی نے انشورنس پلان میں نجی سیکٹر کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے پنجاب لائف اور جنرل انشورنس کمپنی کے بزنس پلان اور تیز ترین منظوری کے عمل کو سراہا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی وزیر اعلی کے ہیلتھ اینیشیٹیوز اور صحت سہولت پروگرام کو سنبھالنے کی طرف گامزن ہے۔

پنجاب لائف انشورنس کمپنی کا سرکاری ملازمین کے ورکر ویلفیئر فنڈ،پنشن فنڈ فار پنشنرز انشورنس کوریج اور شہریوں کے لئے سکیمز بنانے کے لئے اداروں سے اشتراک جاری ہیں۔ وزیر اعلی نے انفراسٹرکچر اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت اور کہا کہ پنجاب اصلاحات پہلے بھی آگے تھا،آج بھی آگے ہے اور ان شا اللہ ہمیشہ آگے رہے گا۔ ایسی ہیلتھ انشورنس پالیسی لائیں گے کہ جس کا جہاں سے دل کرے، اپنا علاج کروا سکے۔ انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں انشورنس سیکٹر ترقی کر رہا ہے، ہمیں دنیا کے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے۔