سیمنٹ کی برآمدات سمیت مجموعی فروخت میں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10.3 فیصد اضافہ

بدھ 6 مئی 2026 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) سیمنٹ کی برآمدات سمیت مجموعی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10.3 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت(برآمدات سمیت) کا حجم 42436000 ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 38484000 ٹن کے مقابلہ میں 10.3 فیصد زیادہ ہے۔

اپریل میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 3895000 ٹن ریکارڈ کیا گیا جو مارچ کے3745000 ٹن کے مقابلہ میں 4 فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے 3500000 ٹن کے مقابلہ میں 11.3 فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کا حجم 34822000 ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 31130000 ٹن کے مقابلہ میں 11.9 فیصد زیادہ ہے،اپریل میں سیمنٹ کی مقامی فروخت کا حجم 3222000 ٹن ریکارڈ کیا گیا جو مارچ کے 3097000 ٹن کے مقابلہ میں 4 فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے 2677000 ٹن کے مقابلہ میں 20.3 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی برآمدات کا حجم 7615000 ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7355000 ٹن کے مقابلہ میں 3.5 فیصد زیادہ ہے،اپریل میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 674000 ٹن ریکارڈ کیا گیا جو مارچ کے 649000 ٹن کے مقابلہ میں 3.9 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال اپریل کے 823000 ٹن کے مقابلہ میں 18.1 فیصد کم ہے۔\395