Live Updates

تہران کے قریب کمرشل کمپلیکس میں خوفناک آگ، 8 افراد جاں بحق، 36 زخمی

بدھ 6 مئی 2026 22:55

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2026ء) ایران کے دارالحکومت تہران کے مغرب میں واقع شہر اندیشہ میں واقع کمرشل کمپلیکس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہو گئے۔ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب کئی منزلہ عمارت اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے عمارت کو شعلوں میں گھرا ہوا دیکھا جبکہ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات