ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بال روم پر آنیوالی لاگت پر سوال اٹھانے والی صحافی کو احمق کہہ دیا

بدھ 13 مئی 2026 11:46

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بال روم پر آنیوالی لاگت پر سوال اٹھانے والی صحافی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں زیر تعمیر بال روم پر آنیوالی لاگت پر سوال اٹھانے والی صحافی کو احمق کہہ دیا۔

(جاری ہے)

امریکی صدرصدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے بال روم کا حجم دگنا کرادیا ہے کیونکہ اسکی ضرورت تھی۔اس پر صحافی نے کہا کہ بجٹ بھی تو دگنا ہوگیا جس پر صدرٹرمپ نے کہا کہ تم اسمارٹ شخص نہیں، احمق ہو۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے بال روم کا سائز ڈبل کیا ہے اور ہم اسے طے بجٹ میں وقت سے پہلے مکمل کرلیں گے۔