شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ کا 29 واں یوم شہادت،آئی جی پنجاب عبدالکریم کا خراج تحسین

بدھ 6 مئی 2026 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ کے 29 ویں یوم شہادت پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید جیسے بہادر اور فرض شناس افسران پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید نے فرائض کی بہترین ادائیگی اور قائدانہ صلاحیتوں سے دوران سروس منفرد مقام حاصل کیا۔

پنجاب پولیس ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید جیسے بہادر شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کو 6 مئی 1997 کی صبح گوجرانوالہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی شہادت کے بعد گوجرانوالہ پولیس لائنز کا نام ان سے منسوب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :