تعلیمی اداروں کی تیاریوں اور سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور کی زیر صدارت اجلاس

جمعرات 7 مئی 2026 00:40

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفی لغاری کی زیر صدارت اہم اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی تیاریوں اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (پرائمری)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) اور تمام تعلقہ ایجوکیشن آفیسرز (پرائمری و سیکنڈری)نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ افسران نے فنڈز کی تفصیلات، فرنیچر کی دستیابی اور مرمتی کاموں سے متعلق رپورٹس پیش کیں، جو کہ تعلقہ وار، ہیڈ وار اور اسکول وار بنیادوں پر مرتب کی گئی تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جہاں کہیں کمی بیشی ہو، اسے فوری طور پر دور کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں فرنیچر اور مرمتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے۔اجلاس میں تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے اور جاری کاموں کی مثر نگرانی پر بھی زور دیا گیا۔