پاور سیکٹر اصلاحات میں عوامی آگاہی اور میڈیا کا کردار اہم ہے،وفاقی وزیر اویس خان لغاری
پیر 11 مئی 2026 20:25
(جاری ہے)
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ صحافیوں کے لیے اس تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ انہیں پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات، چیلنجز، حکومتی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی سے مکمل طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ وہ بہتر انداز میں عوام تک حقائق پہنچا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے سے متعلق کئی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں جنہیں دور کرنے کے لیے میڈیا کا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ناگزیر ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ حکومت پاور سیکٹر میں دیرپا اور موثر اصلاحات پر کام کر رہی ہے اور میڈیا کو ان تمام اقدامات سے باخبر رکھنا ضروری ہے تاکہ صحافی حقائق اور اعداد و شمار کی بنیاد پر عوامی مباحثے کو آگے بڑھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو صحیح معلومات فراہم کی جائیں تو نہ صرف اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ پالیسی سازی میں بھی بہتری آئے گی۔انہوں نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز میڈیا اور پالیسی ساز اداروں کے درمیان بہتر رابطے اور سمجھ بوجھ پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں تقریبا 3 کروڑ 40 لاکھ بجلی صارفین موجود ہیں جن میں اکثریت سنگل فیز میٹر استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ڈی فیکٹو میٹرز کی تبدیلی سمیت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ صارفین کو درست بلنگ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔سولرائزیشن اور نیٹ میٹرنگ سے متعلق سوال کے جواب میں اویس لغاری نے کہا کہ مستقبل میں آئی پی پیز کا کردار محدود ہوتا جائے گا جبکہ موجودہ آئی پی پیز میں سے بیشتر معاہدوں پر نظرثانی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سولر نیٹ میٹرنگ میں کمی یا اضافے کا آئی پی پیز سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے بتایا کہ نئے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین میں سے تقریبا 22 ہزار درخواستوں میں 8 ہزار صرف نیٹ میٹرنگ سے متعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹری اسٹوریج ٹیکنالوجی کی طرف منتقل ہونے میں کوئی قباحت نہیں بلکہ اس سے قومی گرڈ پر بوجھ کم ہوگا اور اس کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دن کے اوقات میں بجلی نسبتا سستی ہوگی جبکہ بیٹری ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری مستقبل میں انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ توانائی کے جدید نظام میں صارفین کو زیادہ خودمختاری اور بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔لیسکو میں اوور بلنگ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے باقاعدہ ادارہ جاتی نظام موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بورڈز میں کسی سیاسی شخصیت یا رشتہ دار کو شامل نہیں کیا گیا بلکہ تمام فیصلے شواہد اور میرٹ کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔اویس لغاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صارفین کی دادرسی اور ان کے مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور بجلی کے شعبے میں شفافیت، احتساب اور بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا سے جامعہ فیض القرآن والسنتہ پشاور کے مہتمم پیر مولانا محمد ابوبکر صدیق کی ملاقات
-
وفاقی اور بلوچستان کی حکومتیں ریکوڈک منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں، علی پرویز ملک
-
پاور سیکٹر اصلاحات میں عوامی آگاہی اور میڈیا کا کردار اہم ہے،وفاقی وزیر اویس خان لغاری
-
سردار ایاز صادق کی معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر مسلح افواج پاکستان اور قوم کو مبارکباد
-
معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر شاندار جشنِ فتح، قوم متحد ہوکر پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے کردار ادا کرے، ڈاکٹر عشرت العباد خان
-
کتے کے کاٹنے سے ریبیز کی بیماری میں مبتلا نوجوان میو ہسپتال میں جاں بحق
-
سرکی بازارکا رنر 15سالہ طالب علم کا اغوا،مقدمہ درج ، ملزموں کا سراغ نہ چل سکا
-
سپریم کورٹ،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی
-
کراچی میں کال سینٹرز فراڈ کے تانے بانے امریکا تک جا پہنچے
-
لاہور کی ہائوسنگ سوسائٹیز کا سکیورٹی آڈٹ کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان مسلم لیگ وطن کے دفاع کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ چوہدری سالک حسین
-
یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام سالانہ انٹر سکول قرآت مقابلوں کاانعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.