وفاقی اور بلوچستان کی حکومتیں ریکوڈک منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں، علی پرویز ملک

پیر 11 مئی 2026 20:20

وفاقی اور بلوچستان کی حکومتیں ریکوڈک منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وفاقی اور بلوچستان کی حکومتیں ریکوڈک منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سولات کے دوران سحر کامران کے سوال کے جواب میں علی پرویز ملک نے ایوان کو بتایا کہ ریکوڈک قومی اہمیت کا منصوبہ ہے اور اربوں ڈالر کے ایسے بڑے منصوبوں میں معمولی مسائل ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریکوڈک کمپنی کے سربراہ بیرک گولڈ خود پاکستان آئے اور درپیش مسائل پر توجہ دی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبہ بلوچستان کی حکومتیں اس منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔