گورنرخیبرپختونخوا سے سابق کونسلرمسز نسیم اختر کی ملاقات

پیر 11 مئی 2026 21:55

گورنرخیبرپختونخوا سے  سابق کونسلرمسز نسیم اختر کی ملاقات
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپیر کے روز پشاور سے تعلق رکھنے والی سابق کونسلرمسز نسیم اختر نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں انہوں نے گورنر کو حلقہ کے عوام اور بالخصوص خواتین جو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔گورنر نے کہا کہ وویمن امپاورمنٹ صوبہ کی ترقی کے لیئے انتہائی ضروری ہے ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اسی وژن کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے سابق خاتون کونسلر کو مسائل کے حل میں اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔