سردار ایاز صادق کی معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر مسلح افواج پاکستان اور قوم کو مبارکباد
پیر 11 مئی 2026 20:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 10 مئی کا دن ملکی تاریخ کا روشن اور تابناک دن ہے، 10 مئی کو ہماری بہادر افواج نے پاک سر زمین کی جانب بڑھتے ہوئے دشمن کے ناپاک قدموں کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے اپنے سے تعداد اور وسائل میں کئی گنا بڑی دشمن فوج کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا، بزدل دشمن رات کی تاریکی میں پاکستان کے پرامن اور نہتے عوام پر حملہ آور ہوا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قوم اور افواج پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سپاہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی رہی، دشمن زمینی محاذ پر اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے دنیا کے سامنے اپنی فیصلہ کن فضائی برتری تسلیم کرائی، معرکہ حق کے دوران پاکستانی شاہینوں نے دشمن کے سات جہاز تباہ کئے، آپریشن سندور بھارت کے منہ پر کالک ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک فضائیہ کے ہر افسر اور جوان کو قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان بحریہ نے پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن کو اپنی بندرگاہوں تک محدود رکھا، قوم پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو ہدیہ تشکر ادا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جھوٹ سے بھرپور بیانیہ بھی بری طرح بے نقاب ہوا، آج ہندوستانی میڈیا دنیا بھر میں ایک مذاق بن چکا ہے، دنیا جان چکی ہے کہ پہلگام ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، فالس فلیگ آپریشن علاقائی اور عالمی امن کو شدید خطرے میں ڈالنے کی بھارت کی مذموم کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، خلیج فارس میں جاری کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا پیامبر ہے، پاکستان عالمی امن کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا، برصغیر میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے جڑا ہوا ہے، بھارت کو مذاکرات کی میز پر آ کر بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی عوام کو ان کا حق دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی اور انتہائی قابل مذمت ہے، پاکستان بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا ہر سطح پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، بین الاقوامی پارلیمانی برادری کی توجہ خطے میں جاری بھارتی توسیع پسندی کی طرف دلاتا ہوں، بھارتی توسیع پسندانہ ذہنیت بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پوری قوم کے دل اپنے بہادر اور جری شہداء کی یاد سے منور ہیں، شہداء نے دشمن کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، قوم کو اپنے بہادر اور جری شہداء پر فخر ہے ، اللہ تعالیٰ کے حضور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں، معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے پاک افواج کو فتحِ مبین سے نوازا، فتحِ مبین سے افواجِ پاکستان اور پاک سرزمین کے عزت و وقار میں بے مثال اضافہ ہوا، پوری قوم پر لازم ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے اس بے پایاں فضل و کرم پر سربسجود ہو کر شکر ادا کرے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا سے جامعہ فیض القرآن والسنتہ پشاور کے مہتمم پیر مولانا محمد ابوبکر صدیق کی ملاقات
-
وفاقی اور بلوچستان کی حکومتیں ریکوڈک منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں، علی پرویز ملک
-
پاور سیکٹر اصلاحات میں عوامی آگاہی اور میڈیا کا کردار اہم ہے،وفاقی وزیر اویس خان لغاری
-
سردار ایاز صادق کی معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر مسلح افواج پاکستان اور قوم کو مبارکباد
-
معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر شاندار جشنِ فتح، قوم متحد ہوکر پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے کردار ادا کرے، ڈاکٹر عشرت العباد خان
-
سیکورٹی اداروں كی بروقت کارروائی،ایک کم عمرلڑکی کوبی ایل اے كے دہشت گردوں کے چنگل سے بازیاب کرالیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق کونسلرمسز نسیم اختر کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ضلع پہاڑ پور کے گاؤں مٹھاپور کے نوجوان سید امیر حسین شاہ زیدی کی ملاقات
-
کتے کے کاٹنے سے ریبیز کی بیماری میں مبتلا نوجوان میو ہسپتال میں جاں بحق
-
سرکی بازارکا رنر 15سالہ طالب علم کا اغوا،مقدمہ درج ، ملزموں کا سراغ نہ چل سکا
-
سپریم کورٹ،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی
-
کراچی میں کال سینٹرز فراڈ کے تانے بانے امریکا تک جا پہنچے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.