ایف بی آر نے ٹیکس سال 2026 کیلئے نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے کا مسودہ جاری کر دیا

پیر 11 مئی 2026 22:15

ایف بی آر نے ٹیکس سال 2026 کیلئے نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2026ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2026 کیلئے نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے کا مسودہ جاری کر دیا۔افراد، ایس ایم ایز اور اے او پیز کیلئے الیکٹرانک ریٹرن فارم میں بڑی تبدیلیاں تجویزکی گئی ہیں اورایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کا ڈرافٹ عوامی رائے کیلئے جاری کر دیا، مجوزہ ترامیم پر اعتراضات اور تجاویز 7 روز میں طلب کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

نئے ریٹرن فارم میں معاشی لین دین کی تفصیلات لازمی قرار دینے کی تجویزدی گئی ہے، ایف بی آر نے جائیداد، گاڑیوں، بینک اکاؤنٹس اور غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات مزید سخت کرنے کی تجویز دی، ٹیکس دہندگان کیلئے خریدی گئی مگر ظاہر نہ کی گئی جائیداد پر قانونی کارروائی کا انتباہ شامل ہے، نئے فارم میں نان فائلرز اور اے ٹی ایل سے متعلق معلومات بھی شامل کرنے کی تجویزدی گئی ہے ، ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس، کیپیٹل گین اور فارن سورس آمدن کی تفصیلات مزید جامع بنانے کی تجویز دی، ٹیکس سال 2026 کیلئے ڈیجیٹل اور الیکٹرانک فائلنگ سسٹم مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :