گورنر خیبرپختونخوا سے کرغزستان میں قائم انٹرنیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ میڈیسن کے ریکٹر ڈاکٹر احسان علی کی ملاقات

پیر 11 مئی 2026 21:59

گورنر خیبرپختونخوا سے کرغزستان میں قائم انٹرنیشنل یونیورسٹی آف سائنسز ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز کرغزستان میں قائم انٹرنیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ میڈیسن بشکیک کے ریکٹر ڈاکٹر احسان علی سے ملاقات کی ۔گورنر ہائوس تر جمان کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں نوجوانوں کو میڈیکل کی معیاری تعلیم کی فراہمی اور اس سلسلہ میں درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم خیبرپختونخوا کے باسی کاروباری شخصیات ہمارے صوبہ کا اثاثہ ہیں جو صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کے لیئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ڈاکٹر احسان اللہ نے صوبہ کے نوجوانوں کی ترقی ، خواتین کو با اختیار بنانے اور صوبہ کا روشن چہرہ اجاگر کرنے کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو سراہا