رینالہ خورد ،فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ سینکڑوں لٹرجعلی جوس برآمد کرکے میڑیل سمیت تلف کردیا،ایک شخص موقع سے گرفتار

جمعرات 7 مئی 2026 17:40

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے 4 جی ڈی رینالہ خورد میں کارروائی کرتے ہوئے 180 لیٹر غیر معیاری جوس، 25 کلو پیکنگ مٹیریل اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ مذکورہ یونٹ میں جوس کی بوتلوں پر جعلی لیبلنگ اور نقلی پتے درج کیے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

موقع سے بھاری مقدار میں خالی بوتلیں اور پیکنگ مٹیریل بھی برآمد ہوا ہے۔ کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تھانہ چوچک میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر پروڈکشن یونٹ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جوس کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، مشروبات کی تیاری میں جعل سازی اور انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :