سیکرٹری سوشل ویلفیئر سائرہ عمر کا ویمن پروٹیکشن سینٹر فیصل آباد کا دورہ، متاثرہ خواتین سے ملاقات

جمعرات 7 مئی 2026 19:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) سیکرٹری سوشل ویلفیئر سائرہ عمر نے ویمن پروٹیکشن سینٹر فیصل آباد کا دورہ کر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور متاثرہ خواتین سے ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر کنول شہزادی نے سیکرٹری کو موجودہ انتظامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میڈیکولیگل ایگزامینیشن (ایم ایل سی) کے لئے ویمن میڈیکل آفیسر اور نفسیاتی مدد کے لئے ماہرِ نفسیات کی عارضی تعیناتی کی گئی ہے اور ہفتے میں دو دن دونوں خدمات فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس فرنٹ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو جلد فعال ہو جائے گا۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے محدود وسائل کے باوجود سینٹر کی کاوشوں اور کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈائریکٹر جنرل مسائل کو جلد حل کریں گی۔

متعلقہ عنوان :