ھ*ضلع خضدار سے گندم اور بوسہ کی دیگر اضلاع میں منتقلی پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری

-ذخیرہ اندوزی روکنے اور مقامی ضرورت پوری کرنے کیلئے چیک پوسٹوں کو سخت نگرانی کی ہدایت

جمعرات 7 مئی 2026 20:10

yخضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر گندم اور بوسہ کی بین الاضلاعی نقل و حمل پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ نے ضلع میں گندم کے ذخائر کو محفوظ بنانے اور عوامی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے گندم اور بوسہ کی دیگر اضلاع میں منتقلی پر فوری طور پر ضلع بندی نافذ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ضلع کی حدود سے باہر گندم اور بوسہ لے جانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام متعلقہ چیک پوسٹوں کو الرٹ رہنے اور سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ضلع بندی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد مقامی سطح پر گندم کی دستیابی کو یقینی بنانا اور قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی