نیمار نے روبینہو جونیئر کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی

جمعہ 8 مئی 2026 12:33

نیمار نے روبینہو جونیئر کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی
برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) برازیلین فٹبال اسٹار نیمار نے اپنے کلب سانتوس ایف سی کے نوجوان کھلاڑی روبینہو جونیئر کو تربیتی سیشن کے دوران تھپڑ مارنے کے واقعے پر معذرت کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والی پریکٹس کے دوران 18 سالہ روبینہو جونیئر نے نیمار کو ڈرِبل کرتے ہوئے پیچھے چھوڑ دیا تھاجس کے بعد وہ غصے میں آگئے اور مبینہ طور پر انہیں چہرے پر تھپڑ مار دیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد کلب انتظامیہ نے تحقیقات شروع کیں، تاہم منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو چکا ہے۔نیمار نے بھی میڈیا کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حد پار کر دی تھی اور انہیں اپنے ردعمل پر افسوس ہے۔انہوںنے کہاکہ فٹبال میں بعض اوقات دوستوں اور ساتھیوں کے درمیان تلخ لمحات آ جاتے ہیں تاہم یہ کھیل کا حصہ ہے۔بعد ازاں کوپا سڈامیریکانا کے میچ میں گول کرنے کے بعد نیمار نے روبینہو جونیئر کو گلے لگا کر صلح کا اظہار بھی کیا۔نوجوان کھلاڑی نے بتایا کہ نیمار نے فوری طور پر اپنی غلطی مان لی تھی اور کئی بار معافی مانگ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :