آئرش فٹبالرزاورمعروف شخصیات کا اسرائیل کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کا مطالبہ

جمعہ 8 مئی 2026 12:33

آئرش فٹبالرزاورمعروف شخصیات کا اسرائیل کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کا ..
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) آئرلینڈ کے سابق اور موجودہ فٹبالرز سمیت متعدد معروف شخصیات نے اسرائیل کے خلاف فٹبال میچز کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرش اسپورٹ فار فلسطین نامی مہم کے تحت فٹبالرز، موسیقاروں اور سماجی شخصیات نے فٹبال ایسوسی ایشن آف آئرلینڈ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف یوئیفا نیشنز لیگ میچز کھیلنے سے انکار کرے۔

(جاری ہے)

مہم میں شامل شخصیات کا مقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی حقوق کی صورتحال کے باعث اسرائیل کے ساتھ کھیلوں کے تعلقات ختم کیے جائیں۔اس مہم کی حمایت کرنے والوں میں سابق آئرش فٹبال کوچبریان کیئر، سابق انٹرنیشنل فٹبالر لوئس قوئن اور متعدد لیگز کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ آئرش موسیقاروں اور مشہور بینڈز نے بھی اس مطالبے کی تائید کی ہے۔دوسری جانب آئرش فٹبال ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ وہ یوئیفا قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت میچز کھیلنے کی پابند ہے۔یاد رہے کہ غزہ جنگ کے بعد اسرائیل کے خلاف کھیلوں کے بائیکاٹ کی آوازیں دنیا کے مختلف ممالک میں شدت اختیار کر چکی ہیں اور متعدد تنظیمیں اسرائیل کے خلاف میچز کی معطلی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔