پہلا ٹیسٹ ، پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، بابر باہر

پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللہ فضل نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا،ر پورٹ

جمعہ 8 مئی 2026 12:14

پہلا ٹیسٹ ، پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہوا،پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللہ فضل نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہو گا۔